i شوبز

احسن خان کی جاوید اختر سے ملاقات' سوشل میڈیا پر کڑی تنقیدتازترین

July 16, 2025

معروف اداکار اور میزبان احسن خان نے لندن میں منعقدہ ایک تقریب میں بھارتی مصنف و نغمہ نگار جاوید اختر اور ان کی اہلیہ اداکارہ شبانہ اعظمی سے ملاقات کی۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں احسن خان کو جاوید اختر اور شبانہ اعظمی سے مصافحہ کرتے اور بات چیت کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔احسن خان کافی دیر تک بھارتی شوبز جوڑی کے ساتھ بیٹھے رہے اور تقریب سے خطاب بھی کیا۔اداکار احسن خان نے کہا کہ ہم سب کو امن کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا۔ اختلافات کو ختم کر کے بات چیت اور محبت کو فروغ دینا چاہیے۔سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ امن کے لیے اختلافات کو ختم کرنے کی بات بہت اچھی ہے لیکن یہ بھی دیکھنا چاہیے کہ یہ بات کس کے سامنے کی جا رہی ہے۔تاہم کچھ صارفین نے احسن خان کی تقریب میں کی گئی گفتگو کو سراہتے ہوئے کہا کہ اختلافات اور جنگ کو ہوا دینے والے نام نہاد دانشور کے سامنے امن کی بات کرکے واضح پیغام دیا کہ جارحیت کس جانب سے ہوتی ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ احسن کی گفتگو کے دوران جاوید اختر اپنے چہرے پر ناگواری کے تاثرات لیے بیٹھے رہے اور ان کی گفتگو ختم ہونے کے بعد جب سب نے تالیاں بجائیں تو انہوں نے اس کی بھی زحمت نہ کری۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی