i شوبز

ایک، دو بار کوشش کی لیکن شادی نہ ہوسکی، ریحان شیختازترین

October 08, 2025

معروف اداکار و ہدایت کار ریحان شیخ نے کہا ہے کہ انہوں نے کبھی شادی کرنے کا سوچا نہیں تھا لیکن انہوں نے ایک دو بار شادی کرنے کی کوشش کی ہوگی، تاہم ان کی شادی نہ ہوسکی۔ ایک ٹی وی پروگرام کے دوران بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہیں ذاتی طور پر کامیڈی پسند ہے لیکن انہیں ان کی خواہش کے برعکس سنجیدہ کردار دیے جاتے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں اداکار نے کہا کہ شادی ہونا یا نہ ہونے کوئی مسئلہ نہیں لیکن بعض اوقات اسے اپنا مسئلہ بنا لیتے ہیں۔ریحان شیخ کے مطابق انہیں کبھی محبت نہیں ہوئی جب کہ شادی سے متعلق وہ کسی کو رائے نہیں دے سکتے کہ شادی پسند کی ہونی چاہیے یا خاندان کی مرضی سے ہو۔ریحان شیخ نے کہا کہ انہوں نے کبھی شادی کی منصوبہ بندی نہیں کی تھی اور نہ ہی کبھی انہوں نے یہ سوچا تھا کہ وہ شادی نہیں کریں گے ایک دو بار انہوں نے شادی کرنے کی کوشش بھی کی ہو لیکن ان کی شادی نہ ہوئی ہو۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی