i شوبز

ایران میں دوپٹے اور برقعے کے ساتھ بھی کمال کی فلمیں بن رہی ہیں، سیفی حسنتازترین

August 19, 2025

معروف ہدایتکار سیفی حسن کا کہنا ہے کہ ایران میں پابندیوں کے باوجود فلم انڈسٹری نے شاندار ترقی کی ہے، جہاں دوپٹے اور برقعے کے ساتھ بھی کمال کی فلمیں بنا رہے ہیں۔ ایک ٹی وی پروگرام میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اداکاروں کی کاسٹنگ ہدایتکار سے زیادہ پروڈکشن ہائوس کرتا ہے، خاص طور پر ڈرامے کے مرکزی کرداروں کا فیصلہ پروڈکشن ہائوس ہی کرتا ہے کہ اہم کردار کون ادا کرے گا، البتہ وہ ہم سے مشورہ ضرور کرتے ہیں۔ ایک سوال پر سیفی حسن نے کہا کہ پاکستان کے مقابلے میں ایرانی میڈیا پر بہت قدغن ہے لیکن ایرانی سینما اسی قدغن میں بھی کمال کی ترقی کر گیا۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایرانی نہ صرف دوپٹہ بلکہ برقعہ پہن کر بھی اداکاری کر رہے ہیں، لیکن کیا کمال کی فلمیں بناتے ہیں۔ سیفی حسن کے مطابق پاکستان میں بھی اچھا کام ہوتا ہے لیکن چونکہ بہت زیادہ مواد بنتا ہے تو معیاری کام کہیں گم ہو جاتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی