i شوبز

ہانیہ شادی کرنے کیلئے تیار، سحری بناتے ہوئے بڑا انکشافتازترین

March 24, 2025

اداکارہ ہانیہ عامر نے رمضان منی وی لاگ سیریز میں سحری بناتے ہوئے اپنی شادی کرنے کیلئے تیار ہونے کا انکشاف کردیا۔ اداکارہ نئے منی وی لاگ میں اپنی سہیلیوں کے ہمراہ سحری بناتی نظر آئیں اور کچن میں ہی کھڑے کھڑے پورا وی لاگ بنالیا۔ہانیہ عامر پراٹھے بیلتی دکھیں جبکہ انکی ساتھی انہیں پکانے میں مصروف تھیں۔ اسی دوران اداکارہ نے کہا کہ وہ کھانا بھی بنا سکتی ہیں، اور انہیں لگتا ہے کہ اب وہ شادی کرنے کیلئے تیار ہیں۔اس منی وی لاگ میں پڑوسیوں نے دروازہ کھٹکھٹا کر زیادہ شور ہونے کی شکایت کی جس کے بعد انہوں نے آہستہ بات کرنی شروع کی لیکن لسی بنانے کیلئے بلینڈر پھر بھی چلادیا یہ کہہ کہ کیا ہی کرلیں گے وہ، چلادو۔کمنٹ سیکشن میں سوشل میڈیا صارفین اس وی ڈیڈیو کو انٹرٹینمنٹ کا ذریعہ قرار دے رہے ہیں اور ہانیہ عامر کے شادی کرنے کیلئے تیار ہونے پر بھی تبصرے کر رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی