کم عمر اداکارہ عینا آصف کا کہنا ہے کہ وہ اپنے بارے منفی تبصرے پڑھ کر روتی ہیں۔ ایک انٹرویو میں عینا آصف نے کہا اگرچہ اداکار پبلک فگر ہوتے ہوئے جس کی وجہ سے انہیں تنقید کیلئے تیار رہنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا وہ مثبت تنقید کو دل سے قبول کرتی ہیں لیکن ٹرولنگ سے ان پر اثر پڑتا ہے اور وہ اپنے بارے میں منفی تبصرے پڑھ کر اکثر روتی بھی ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں عینا آصف نے یہ بھی کہا کہ وہ وقت کے ساتھ بہتر ہو رہی ہیں لیکن اب بھی وہ سوشل میڈیا پر اکثر ایسے کمنٹس پڑھ کر مایوس ہوجاتی ہیں، انکو کارٹون کریکٹرز سے ملایا جاتا ہے اور انکے لکس پر بھی ایسی باتیں کی جاتی ہیں جیسے لوگ انہیں ٹرول کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ عینا آصف نے کہا انکا ٹیلنٹ زیادہ اہمیت رکھتا ہے، کوئی بھی اپنے لکس کو تبدیل نہیں کرسکتا اور وہ اس بارے کہی گئی باتوں کو پسند نہیں کرتیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی