i شوبز

اپنے غصے کی عادت سے پریشان رہا ہوں' عفان وحیدتازترین

August 26, 2025

معروف اداکار عفان وحید نے غصے کی عادت کا شکار رہنے کا اعتراف کیا ہے۔ ایک پروگرام میں گفتگو کے دوران عفان وحید نے کہا کہ وہ برسوں تک غصے کے مسائل کا شکار رہے۔عفان نے بتایا کہ اگرچہ لوگوں کو لگتا ہے کہ میں ایک پرسکون انسان ہوں لیکن میرے قریبی لوگ جانتے ہیں کہ بعض اوقات میں شدید غصے میں آ جاتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ وہ خود بھی اس مسئلے سے آگاہ رہے ہیں اور برسوں سے اس پر تحقیق کر کے بہت کچھ سیکھا ہے۔اداکار نے وضاحت کی کہ غصہ صرف مزاج کا مسئلہ نہیں بلکہ اس کے پیچھے موروثی عوامل اور اردگرد کا ماحول بھی بڑی حد تک ذمہ دار ہوتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ غصے سے نمٹنے کے لیے خود آگاہی بہت ضروری ہے اور وہ مسلسل خود کو بہتر بنانے کی کوشش کرتے رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی