i شوبز

اپنے ساتھی فنکاروںکی فٹنس دیکھ کر خوشی ہوتی ہے، سعدیہ امامتازترین

October 08, 2025

معروف اداکارہ سعدیہ امام نے کہا ہے کہ انہیں ماضی میں اپنے ساتھ ڈراموں میں ہیرو کے طور پر آنے والے اداکاروں نعمان اعجاز، ہمایوں سعید، فیصل قریشی اور اعجاز اسلم کی فٹنس دیکھ کر خوشی ہوتی ہے۔ ایک ٹی وی پروگرام کے دوران اداکارہ نے بتایا کہ ماضی میں اداکار لاکھوں اور اب کروڑوں روپے میں کماتے ہیں۔ان کے مطابق اب ڈراما انڈسٹری میں معاوضے کا نظام بہتر ہوا ہے لیکن ماضی کے مقابلے اب اداب اور کام کی اہمیت نہیں رہی۔ایک سوال کے جواب میں سعدیہ امام نے ہمایوں سعید کا نام لیے بغیر ان کی جانب سے ہیرو کے کردار ادا کرنے پر کہا کہ ان کے ساتھ ماضی میں ہیرو آنے والے اداکار اب اگر ہیرو بننے کی کوشش کرتے ہیں تو انہیں غصہ آجاتا ہے لیکن جب وہ منٹو بن جاتے ہیں تو انہیں اچھا لگتا ہے۔سعدیہ امام نے کہا کہ انہیں اپنے ساتھی اداکاروں نعمان اعجاز، ہمایوں سعید، اعجاز اسلم اور فیصل قریشی نے خود کو فٹ رکھا ہوا ہے اور انہیں دیکھ کر انہیں خوشی ہوتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی