اداکارہ حریم فاروق کی تصاویر پر اداکار ارسلان نصیر کے نکاح پلیز تبصرے نے سوشل میڈیا صارفین کو حیران کر دیا۔گزشتہ روز حریم فاروق نے انسٹاگرام پر اپنی کچھ تصاویر شیئر کیں، جن میں انہوں نے سرخ اجرک کے ساتھ ایک خوبصورت سیاہ فراک زیب تن کر رکھی تھی۔ان تصاویر پر جہاں مداح ان کی خوبصورتی کی تعریف کر رہے تھے وہیں ایک تبصرے نے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کروا لی۔پوسٹ پر ارسلان نصیر کے تبصرے نکاح پلیز نے صارفین کو حیران کر دیا۔کئی صارفین کو یہ کمنٹ مزاحیہ اور خوشگوار لگا، جب کہ کچھ نے دل سے اس خیال کو سراہا کہ دونوں ستارے واقعی رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں۔سوشل میڈیا صارفین نے خوشی اور مسرت کا اظہار کیا اور کچھ نے تو یہاں تک کہا کہ یہ پروپوزل حقیقت کا روپ دھار لے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی