i شوبز

اس وقت کینسر نہیں ہے لیکن مکمل طور پر کینسر فری نہیں ہوئی، انجلین ملکتازترین

August 26, 2025

اداکارہ، ماڈل، پروڈیوسر و ہدایت کارہ انجلین ملک نے کہا ہے کہ اس وقت انہیں کینسر نہیں ہے، تاہم وہ مکمل طور پر کینسر فری نہیں ہوئی، ان کا علاج تاحال جاری ہے۔ ایک ٹی وی پروگرام میں انجلین ملک نے پہلی بار اپنی بیماری پر کھل کر گفتگو کرتے ہوئے یہ بھی بتایا کہ انہیں اوورین کینسر لاحق ہوا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں کینسر کا اس وقت پتا چلا جب ان کی بیماری تیسری اسٹیج تک پہنچ چکی تھی۔ان کے مطابق انہیں کوئی درد، بخار یا دوسری علامت نہیں تھی، انہوں نے خود سے ہی کینسر سے متعلق بلڈ ٹیسٹ سی اے 125 کروایا، جو کہ مثبت آیا، جس کا مطلب تھا کہ انہیں کینسر ہے۔انہوں نے خواتین کو مشورہ دیا کہ وہ وقتا فوقتا کینسر کے اسکریننگ ٹیسٹ کروالیا کریں، اوورین کینسر کی عام طور پر علامات ظاہر نہیں ہوتیں، خاموشی سے بیماری شکار بناتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی