اداکارہ و ٹی وی میزبان اشنا شاہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھی انی 31 سالہ چارلی کرک کی موت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔اشنا شاہ نے انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے کہا کہ وہ کرک کے زیادہ تر نظریات، خاص طور پر فلسطین کے حوالے سے ان کے نظریات سے اختلاف کرتی ہیں، جسے انہوں نے موجودہ وقت کی سب سے بڑی بنیادی وجہ قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ تیس کے اوائل میں ایک شخص، جو شوہر اور دو بچوں کا باپ تھا، اس کا دل دہلا دینے والا قتل دیکھ کر وہ بہت افسردہ ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ان کی تمام دعائیں کرک کے اہلخانہ کے ساتھ ہیں، خاص طور پر ان کی بیوی اور دو بچے جو اب والد کے بغیر پرورش پا رہے ہیں۔اشنا شاہ نے کہا کہ فلسطین کے بچے اور خاندان ہمیشہ ان کی پہلی ترجیح رہیں گے، لیکن آج اس لرزہ خیز قتل پر وہ غمزدہ ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی