i شوبز

اسکول کے بعد ایمبولنس، محمد شیراز نے گائوں کے لوگوں کے لیے خدمت کی نئی مثال قائم کردیتازترین

September 12, 2025

گلگت بلتستان کے ننھے ولاگر محمد شیراز نے اسکول کے بعد اب اپنے گائوں کے لوگوں کے لیے مفت ایمبولنس سروس فراہم کرکے خدمتِ انسانیت کی نئی مثال قائم کردی، جس سے ایمرجنسی کی صورت میں مریضوں کو بروقت علاج کے لیے ہسپتال پہنچانا ممکن ہوسکے گا۔گزشتہ دنوں محمد شیراز نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو جاری کی تھی، جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ انہوں نے اپنے گائوں کے خستہ حال اسکول کو سوشل میڈیا سے حاصل ہونے والی آمدنی سے جدید اسکول میں تبدیل کردیا ہے۔اب ننھے ولاگر نے ایک اور ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں شیراز نے بتایا کہ انہوں نے گائوں کے لوگوں کے لیے مفت ایمبولنس سروس کا آغاز کیا ہے تاکہ مجبور اور مستحق افراد کی بروقت مدد کی جاسکے، کیونکہ ان کے مطابق ہر انسانی جان بہت قیمتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی