سینئر اداکارہ اسما عباس نے اپنی گھریلو ملازمہ کے خلاف سوشل میڈیا پر کی جانے والی نازیبا اور نفرت انگیز تنقید پر کھل کر ردعمل دیا۔اسما عباس نے حال ہی میں اپنے ایک وی لاگ میں نہ صرف ان منفی تبصروں کو مسترد کیا بلکہ ایک مضبوط پیغام دیتے ہوئے کہا کہ جو لوگ ان کے ہائوس ہیلپ کو پسند نہیں کرتے وہ بلا جھجک ان کا چینل ان سبسکرائب کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا، مجھے اپنے بارے میں نفرت آمیز تبصرے پڑھنے کی عادت ہے، لیکن اس بار جب لوگوں نے چندا کے بارے میں ناپسندیدہ باتیں لکھیں، تو دل بہت دکھی ہوا۔انہوں نے مزید کہا، کسی نے کہا ہمیں آپ کی نوکرانی میں دلچسپی نہیں یا اس کی کہانیاں کیوں سنائی جا رہی ہیں۔ میری زندگی میں نوکرانی جیسے الفاظ کا کوئی وجود نہیں۔ وہ میرے لیے اہل خانہ اور گھر کے فرد کی طرح ہیں۔اسما عباس نے مزید کہا، میں ان کی وفاداری، محبت، عزت اور محنت کا بدلہ کبھی نہیں چکا سکتی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی