معروف اداکارہ ریشم نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا ہے کہ حالیہ پاک بھارت تنازع میں بعض پاکستانی فنکاروں نے اس وقت ملک کے لیے آواز اٹھائی جب ان کے اکائونٹس انڈیا میں بلاک ہوگئے۔ ایک پوڈ کاسٹ انٹرویو کے دوران ریشم نے ان پاکستانی فنکاروں پر طنز کیا جو بھارت میں اپنے سوشل میڈیا اکائونٹس پر پابندی کے بعد بولنے لگے ۔ریشم کا کہنا ہے کہ پاکستانی اداکاروں نے اپنی صلاحیتوں کے ذریعے بالی ووڈ میں کام کیا، ان کو وہاں بلایا جاتا تھا ، تبھی وہ وہاں کام کرتے تھے ، گن پوائنٹ پر ان سے کام نہیں لیا جاتا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ مجھے بہت دکھ ہوا کہ ہمارے فنکاروں نے اس وقت ملک کے لیے آواز اٹھائی جب بھارت میں ان کے اکائونٹس بلاک ہوگئے، اس سے پہلے وہ ملک کے لیے نہیں بولے۔انہوں نے کہا کہ خیر دیر آید درست آید، ہانیہ عامر مجھے بہت اچھی لگتی ہیں، ماہرہ نے بھی بیان دیا، دیر سے ہی دیا لیکن دیا ضرور۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی