i شوبز

بھاری جسم کی وجہ سے مذاق کا سامنا کرنا پڑا تھا' مایا خانتازترین

August 08, 2025

ٹی وی میزبان و اداکارہ مایا خان نے انکشاف کیا کہ ماضی میں انہیں بھاریجسم کی وجہ سے لوگوں کے طعنوں اور مذاق کا سامنا کرنا پڑا، جس سے انہیں گہری تکلیف پہنچی۔ ایک پروگرام کے دورانمایا خان نے بتایا کہ جب ان کا وزن زیادہ تھا تو لوگ ان پر موٹی اور بھینس جیسے فقرے کستے تھے، جو انہیں شدید تکلیف دیتے تھے، کئی بار ڈیزائنرز ان کے سائز کا لباس فراہم نہیں کرتے تھے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ باڈی شیمنگ کسی طور پر نہیں کی جانی چاہیے، یہ بہت تکلیف دہ ہوتی ہے اور انہوں نے اس کا بہت سامنا کیا ہے۔اداکارہ کے مطابق اب چونکہ ان کا وزن کم ہوگیا ہے، اس لیے ایسی باتیں سننے کو نہیں ملتیں، لیکن وہ ان افراد کے احساسات کو بخوبی سمجھ سکتی ہیں جو زائد وزن کی وجہ سے ایسی صورتحال سے گزرتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی