بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کے تناظر میں پاکستانی فنکاروں کے سوشل میڈیا اکائونٹس ایک بار پھر بھارتی صارفین کے لیے بلاک کر دیے گئے ۔ 2جولائی کو، صبا قمر، ماورا حسین، فواد خان، شاہد آفریدی، احد رضا میر، یمنہ زیدی اور دانش تیمور سمیت کئی دیگر فنکاروں کے انسٹاگرام اکائونٹس اور ٹی وی چینلز کے یوٹیوب چینلز بھارت میں کھلنے لگے تھے، جس پر مداحوں نے خوشی کا اظہار کیا اور قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں کہ شاید سوشل میڈیا پر عائد پابندیاں خاموشی سے ختم کر دی گئی ہیں۔تاہم جمعرات کو ایک بار پھر صورتحال بدل گئی اور جب بھارتی صارفین نے ان فنکاروں کے پروفائلز کھولنے کی کوشش کی، تو ایک پیغام ظاہر ہوا، اکائونٹ بھارت میں دستیاب نہیں۔ یہ کارروائی قانونی درخواست پر کی گئی ہے۔ابھی تک بھارتی حکومت یا وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے اس صورتحال پر کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی