اداکار الو ارجن کی فلم پشپا 2: دا رول کے پریمیئر کے دوران سندھیا تھیٹر میں بھگدڑ کے بعد تلنگانہ ہائی کورٹ نے اہم فیصلہ سنادیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق عدالت نے پشپا 2 اور رام چرن کی فلم گیم چینجر کے لیے اسپیشل شوز کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے تھیٹرز میں بچوں کے داخلے کو صبح 11 بجے سے پہلے اور رات 11 بجے کے بعد محدود کرنے کا حکم دیا۔عدالت نے ریاستی حکومت اور تھیٹر انتظامیہ کو ہدایت دی کہ 16 سال سے کم عمر بچوں کو صبح 11 بجے سے پہلے اور رات 11 بجے کے بعد شوز دیکھنے کی اجازت نہ دی جائے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی