i شوبز

بھارتی فلم سے پتا صاف ہونے کے باوجود ہانیہ کی بادشاہ کیلئے مداح سرائیتازترین

April 29, 2025

پہلگام حملے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی اور بھارتی فلم سے پاکستانی فنکاروں کا پتا صاف ہونے کے باوجود معروف پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے بھارتی گلوکار اور ریپر بادشاہ کے آنے والے گانے کے لیے اپنی سپورٹ کا اظہار کردیا۔اسی دوران بھارتی میڈیا کی جانب سے تصدیق سامنے آئی کہ ہانیہ عامر کے دلجیت دوسانجھ کی فلم سے سین ہٹا دیئے گئے ہیں۔اس حوالے سے ہانیہ عامر کا کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا تاہم اپنے دوست اور معروف بھارتی گلوکار بادشاہ کے آنے والے گانے کیلئے سپورٹ ضرور سامنے آگئی۔بادشاہ کا نیا گانا گلیوں کے غالب ریلیز ہونے والا ہے اور ہانیہ بھی اس گانے کی پروموشن میں بھرپور ساتھ دیتی نظر آرہی ہیں۔ہانیہ عامر نے انسٹاگرام پر بادشاہ کے نئے گانے کا پرومو ری شیئر کرکے مسکراتے ہوئے ایموجی کے ساتھ ایک جذباتی نوٹ لکھا 'بنایا تو نے غالب، بالآخر۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی