معروف اداکار ببرک شاہ نے اداکار عمران عباس کے بارے میں دیے گئے بیان پر وضاحت دے دی۔ ایک حالیہ انٹرویو میں انہوں نے عمران عباس کے متعلق اپنے بیان کی وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ میں نے یہ کہا تھا کہ وہ مجھے مرد نہیں لگتے، میں نے ایسا نہیں کہا تھا کہ وہ مرد نہیں ہیں۔اداکار نے مزید کہا کہ اس انٹرویو میں فلم کے حوالے سے بات ہو رہی تھی تو میں نے بھی اس حوالے سے کہا کہ تھا کہ عمران عباس رعب دار مرد نہیں لگتے جیسے سلطان راہی تھے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں نے اپنی رائے دی تھی، لوگوں کو ہو سکتا ہے کہ عمران عباس پرکشش لگتے ہوں، ایسا نہیں ہے کہ میں عمران عباس کو پسند نہیں کرتا، وہ اچھے انسان ہیں مگر میں نے جو بات کی تھی وہ صرف فلم کے حوالے سے تھی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی