i شوبز

بیٹے شہروز نے میری زندگی بدل دی: بہروز سبزواریتازترین

July 01, 2025

معروف سینئر اداکار بہروز سبزواری نے کہا ہے کہ بیٹے شہروز نے میری زندگی بدل دی۔ ایک پروگرام کے دوران بات کرتے ہوئے بہروز سبزواری نے اپنی ذاتی زندگی کے ایک خوبصورت پہلو پر روشنی ڈالی اور کہا کہ جب بیٹا باپ کی ذمہ داریاں بانٹنے لگتا ہے، تو مرد کو اصل سکون ملتا ہے، اب شہروز ایک ذمہ دار انسان بن چکا ہے اور وہ میری بھرپور فکر کرتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جس طرح میں اپنے والدین کی خدمت کرنے کی پوری کوشش کرتا رہا، آج مجھے یہ سکون ہے کہ میرا بیٹا بھی انہی جذبوں سے سرشار ہے۔بہروز سبزواری کے مطابق میرا پورا خاندان اب شوبز کا حصہ بن چکا ہے، بیٹے شہروز سبزواری نے اداکاری کے میدان میں میرے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے مقام بنایا جبکہ بہو صدف کنول ماڈلنگ اور اداکاری کے شعبے میں سرگرم ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مرد اور عورت کے حقوق برابر ہیں، لیکن معاشرہ غلط انداز میں مردوں کو تشدد کا حق دے دیتا ہے جو اسلام میں ہرگز نہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی