i شوبز

بلال عباس کی دیرینہ خواہش پوری' اپنی کرش عائزہ خان کیساتھ کاسٹ ہوگئےتازترین

July 01, 2025

سپر اسٹار اداکار بلال عباس کو انکی کرش و اداکارہ عائزہ خان کے ساتھ ایک نئے پراجیکٹ میں کاسٹ کرلیا گیا۔بلال عباس نے ماضی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ ان کا عائزہ خان پر کرش تھا اور وہ ان سے ملاقات اور ساتھ کام کرنے کی خواہش بھی رکھتے ہیں۔اب سالوں بعد بلال عباس کی یہ خواہش پوری ہونے جارہی ہے کیونکہ انکو عائزہ خان کے ساتھ ڈرامے میں کاسٹ کیا جاچکا ہے۔دونوں سپر اسٹارز جلد ٹی وی کے ڈرامے میں ایک ساتھ اسکرین شیئر کرتے دکھیں گے۔ ڈرامے کی کہانی پیار، قسمت اور پیار کو پانے کی جدو جہد کے گرد گھومتی نظر آئے گی۔رپورٹس کے مطابق ڈراما رواں سال ہی شوٹ ہوگا اور اسی سال ٹی وی اسکرینز کی زینت بنے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی