معروف اداکارہ و لکھاری امر خان کا کہنا ہے کہ اگر آپریشن بنیان مرصوص پر کوئی فلم بنے تو اس میں ایئر مارشل اورنگزیب کا کردار ادا کرنے کے لیے فواد خان سب سے موزوں انتخاب ہوں گے۔ ایک پوڈ کاسٹ میں بات کرتے ہوئے اداکار نے کہا کہ بھارت بھلے ہی معاشی لحاظ سے ترقی کر رہا ہو، لیکن آزادی رائے کے معاملے میں وہ پاکستان سے بہت پیچھے ہے، اس کی حالیہ مثال پاک-بھارت کشیدگی کے دوران دیکھی گئی۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان میں جو اداکار ایسے وقت میں خاموش رہے، ان کا اپنا نظریہ ہو سکتا ہے، لیکن وہ خود اس موقع پر خاموش نہیں رہیں کیونکہ ان کے نزدیک جب کوئی آپ کے گھر پر جوتے پھینکے تو آپ کو ضرور جواب دینا چاہیے۔ ایک سوال پر امر خان کا کہنا تھا کہ اگر آپریشن بنیان مرصوص پر فلم بنے تو اس میں ایئر مارشل اورنگزیب احمد کا کردار فواد خان کو ادا کرنا چاہیے کیونکہ ان کی شخصیت ایئر مارشل سے کافی حد تک مشابہت رکھتی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی