سینئر اداکارہ اسما عباس نے کہا ہے کہ وہ اپنی بہوں سے بیٹیوں جیسا سلوک کرتی ہیں اور کبھی جان بوجھ کر انہیں پریشان نہیں کرتیں، کیونکہ اس سے ان کے بیٹوں کی زندگی متاثر ہو سکتی ہے۔ ایک انٹرویو کے دوران ایک سوال کے جواب میں اسما عباس نے کہا کہ انہیں لڑکیاں گھر میں فارغ بیٹھی ہوئی اچھی نہیں لگتیں، انہیں ہمیشہ مصروف اور کام میں لگے رہنا چاہیے اور خوشی کی بات یہ ہے کہ ان کی تینوں بہوئیں کام کرتی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ انہیں سب سے زیادہ خوشی تب ہوتی ہے جب وہ اپنے بیٹوں کو خوش دیکھتی ہیں اور اگر ان کی یہ خوشی بہوں کی وجہ سے ہے تو پھر وہ کیوں ان کی زندگی خراب کریں گی۔اسما عباس کا یہ بھی کہنا تھا کہ انہیں اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا اگر ان کی بہو دیر سے اٹھتی ہے، کیونکہ جب وہ دیر سے اٹھتی ہے تو انہیں اپنی بیٹی زارا کی یاد آجاتی ہے، جسے سونے کا بہت شوق ہے، اسی لیے وہ اپنی بہو کے سونے پر کبھی اعتراض نہیں کرتیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی