معروف اداکارہ اور مارننگ شو کی میزبان نادیہ خان نے ان فنکاروں اور اینکرز کو دو ٹوک پیغام دے دیا ہے جو ان پر ذاتی نوعیت کے تبصرے کر رہے ہیں، اور خبردار کیا ہے کہ اگر آئندہ ایسا ہوا تو قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔حالیہ دنوں میں اداکار فیصل قریشی، ثروت گیلانی، بہروز سبزواری' صبا فیصل اور یاسر حسین سمیت متعدد فنکار نادیہ خان کے ٹی وی شو پر تنقید کرچکے ہیں۔ ان تنقیدوں کے بعد نادیہ خان نے یوٹیوب پر ایک ویڈیو کے ذریعے واضح پیغام دیا کہ وہ مزید برداشت نہیں کریں گی۔اپنی ویڈیو میں نادیہ خان نے کہا کہ بہت ہوچکا اگر اب کسی نے ان پر ذاتی حملے کرنے کی کوشش کی تو انہیں عدالت میں پیش ہونا پڑے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر اخلاقیات کو پیسے اور شہرت کیلئے بیچا جائے تو پھر قانون اپنا راستہ اختیار کرے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی