i شوبز

بشری انصاری امیتابھ بچن کی جراب اور لتا منگیشکر کی ساڑھی سے متعلق بات پر تنقید کا شکارتازترین

August 12, 2025

سینئر اداکارہ بشری انصاری کو بھارتی آنجہانی گلوکارہ لتا منگیشکر کی ساڑھی اور لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن کی جراب سے متعلق کی گئی بات پر تنقید کا سامنا ہے۔ ایک پوڈ کاسٹ پروگرام کے دوران بشری انصاری نے گلوکارہ ملکہ ترنم نورجہاں اور بھارتی لیجنڈ لتا منگیشکر کی تعریف کی۔بشری انصاری کے بقول میں نے اپنے دوست سدیش سے کہا کہ میں نورجہاں کی ساڑھی پہن چکی ہوں اب اگر ممکن ہو تو لتا جی کی کوئی پرانی ساڑھی لے آ۔اداکارہ بشری انصاری نے مزید کہا کہ پھر لتا جی دنیا سے چلی گئیں تو میں نے کہا کہ اگر ساڑھی نہیں مل سکتی تو امیتابھ بچن کا موزہ ہی دے دو، جوڑا نہ سہی ایک پاوں کا موزہ ہی دے دو۔جیسے ہی بشری انصاری کا بیان وائرل ہوا، سوشل میڈیا پر تنقید کا سیلاب امڈ آیا۔ایک صارف نے لکھا کہ کیا ہماری شوبز انڈسٹری کسی سے کم ہے جو آپ کسی اور کے خواب دیکھ رہی ہیں۔ایک اور صارف نے لکھا کہ ابھی ابھی جنگ ختم ہوئی جس میں بھارت کو شکست فاش ہوئی اور ہماری اداکارہ ان کے ہیرو کے گن گا رہی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی