i شوبز

بشری انصاری کا اپنی عمر پر تنقید کرنے والوں کو ''شافی'' جوابتازترین

January 28, 2025

ورسٹائل سینئر اداکارہ بشری انصاری نے اپنی عمر پر تنقید کرنے والے صارفین کو ''شافی '' جواب دیا ہے۔68 سالہ اداکارہ نے حال ہی میں اپنے وی لاگ میں اپنی چلبلی شخصیت، دوسری شادی اور اس پر ہونے والے تنقید پر بات کی ہے۔اداکارہ نے کہا کہ لوگ مجھے کہتے ہیں اس عمر میں مجھے اللہ اللہ کرنا چاہے، میں دن میں 5 بار اللہ اللہ کرتی ہوں، ہر کسی کا اپنا انداز ہے اللہ کو یاد کرنے کا۔انہوں نے کہا کہ لوگوں پوچھتے ہیں کہ آپ نے 36 سال بعد شادی کیسے کر لی؟ اس پر میں سب کو کہتی ہوں کہ میں نے شادی کی نہیں، ہو گئی، اللہ نے لکھا تھا اس عمر میں میری شادی ہونا۔بشری انصاری نے کہا ہے کہ میں نے اپنی اولاد کو بیاہ کر، اولاد کے بچے پال کر شادی کی ہے، جب میری بچیاں چھوٹی تھیں اگر اس وقت مجھے شادی کا کہا جاتا تو میں کبھی بھی شادی نہ کرتی، مجھے کوئی 5 یا 10 کروڑ روپے دے کر بھی کہتا کہ شادی کر لو تو میں منع کر دیتی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں نے زندگی بھر اپنا کمایا اور کھایا ہے، شاید ابھی بھی شادی نہ کرتی مگر انسان جب اکیلا ہوتا ہے اور جو اللہ نے لکھا ہوتا ہے وہی ہو کر رہتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی