لیجنڈری اداکارہ، میزبان اور کامیڈین بشری انصاری نے اپنے شوہر سے 38سال بعد طلاق لینے کی وجہ ب تا دی۔ ایک انٹرویو میں بشری انصاری نے کہا کہ میں نے شادی شدہ زندگی کو بہت آئیڈیالائزڈ کیا تھا۔اداکارہ نے بتایا کہ میں نے والدین کی خوبصورت اور محبت بھری شادی دیکھی تھی۔ اسی سوچ کے تحت میں نے بھی شادی کی لیکن یہ خواب چکنا چور ہوگیا۔بشری انصاری نے کہا کہ میرے پہلے شوہر اقبال انصاری ایک بہت اچھے انسان ہیں لیکن وہ بھی ایک روایتی پاکستانی مرد کی طرح نکلے۔بشری انصاری نے کہا کہ میرے دل میں تو ہمیشہ یہی خیال رہا کہ شادیاں پریوں کی کہانی جیسی ہوتی ہے لیکن جب شادی ہوئی الٹا نکلا۔اداکارہ نے بتایا کہ ہماری کبھی نہ بن سکی، ازدواجی زندگی خوشگوار نہ ہونے کی وجہ سے وہ علیحدگی پر مجبور ہوئیں۔یاد رہے کہ بشری انصاری کی پہلی شادی معروف پروڈیوسر اقبال انصاری سے ہوئی تھی اور 36 سال بعد دونوں کے درمیان 2020 میں طلاق ہوئی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی