i شوبز

چار شادیوں کی اجازت نہیں حد ہے، فیصل قریشیتازترین

May 07, 2025

معروف اداکار فیصل قریشی نے مردوں کے پسندیدہ موضوع 4 شادیوں کی اجازت کے معاملے پر اپنا موقف پیش کیا ہے۔ ایک پوڈ کاسٹ انٹرویو کے دوران ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے فیصل کا کہنا تھا کہ جتنا ہم نے پڑھا ہے اسلام میں چار شادیوں کی اجازت نہیں بلکہ 4 شادیوں کی حد ہے اور ان دونوں باتوں میں بہت فرق ہے۔انہوں نے کہا کہ بہتر یہی ہے کہ آپ ایک ہی شادی کریں اسی لیے اللہ تعالی نے حضرت آدم علیہ اسلام کے لیے اماں حوا ہی بنائی تھیں مزید بیویاں نہیں تھیں۔اداکار نے مزید کہا کہ غزوہ احد کے موقع پر جب بڑی تعداد میں لوگ شہید ہوئے اس موقع پر قرآن میں یتیموں اور بیواں کی کفالت کرنے کے لیے شادیوں کا حکم آیا۔انہوں نے مزید کہا کہ آپ کسی عالم سے پوچھیں تو زیادہ بہتر جواب دے سکتے ہیں میں اس معاملے میں پڑتا ہی نہیں۔اداکار نے مزید کہا کہ مردوں کو ایسی کیا مجبوری ہے کہ ایک سے زائد شادیاں کرنی پڑ جائیں اگر کسی کے دو، تین چار سے زیادہ بچے تو آپ اپنی اولاد میں انصاف نہیں کر پاتے، انہیں اچھی تعلیم بہتر ماحول اور تربیت نہیں فراہم کر پاتے تو بیویوں میں انصاف کیسے کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ پتا نہیں کس نے یہ خناس بھرا ہے مردوں کے ذہنوں میں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی