i شوبز

چاہت فتح علی خان کا خود پر انڈے پھینکے جانے کے واقعے پر ردعمل سامنے آگیاتازترین

September 12, 2025

منفرد گلوکار و انٹرٹینر چاہت فتح علی خان نے حال ہی میں ایک وضاحتی بیان جاری کیا ہے۔اس بیان میں انہوں نے خود پر انڈے پھینکے جانے کے واقعے پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے اپنے مداحوں اور میڈیا نمائندگان کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے اس افسوسناک واقعے پر ان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔ اپنی ایک نئی ویڈیو میں انہوں نے کہا کہ،میں اپنے تمام چاہنے والوں اور میڈیا کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اس واقعے پر افسوس کا اظہار کیا اور اس کی کوریج کی۔انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ یہ واقعہ حالیہ نہیں بلکہ تین ماہ قبل، 19 جون کو پیش آیا تھا۔ واقعہ پیش آنے کے بعد دو سے تین ہفتوں تک مختلف نمبروں سے کالز موصول ہوتی رہیں جن میں انہیں ڈرایا دھمکایا گیا۔چاہت فتح علی خان نے کہا کہ میرے پاس یہ سارے نمبر محفوظ ہیں، جنہیں میں پولیس کے حوالے کروں گا، پھر ان افراد کو اندازہ ہو جائے گا کہ انہوں نے میرے ساتھ کیا کیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی