اداکارہ دانیہ انور نے پاکستانی خواتین کو حوصلہ رکھنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد احترام کے مستحق ہیں۔پاک فضائیہ کے ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد کی قائدانہ صلاحیتوں اور طنز و مزاح کی خوب دھوم سوشل میڈیا پر مچی ہوئی ہے اور وہ پاکستانی خواتین کا نیشنل کرش بنے ہوئے ہیں اور سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کر رہے ہیں صرف یہی نہیں بلکہ نوجوان لڑکیوں کی جانب سے انہیں ڈیڈیِ ملت کا خطاب بھی دیا جاچکا ہے۔اب دانیہ انور نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے نوجوان لڑکیوں کو تھوڑا حوصلہ رکھنے کا مشورہ دے دیا۔ کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ مجھے یہ دیکھ کر اچھا لگ رہا ہے کہ انہیں لائم لائٹ مل رہی ہے لیکن خواتین کو حوصلہ رکھنے کی ضرورت ہے۔اداکارہ نے یہ بھی لکھا کہ میری عاجزانہ رائے کے مطابق وہ اس رویے کے بجائے احترام کے مستحق ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی