i شوبز

دنانیر اور احد رضا میر کی بڑھتی قربتیں، مداحوں کا اداکارہ کو فاصلہ رکھنے کا مشورہتازترین

July 04, 2025

اداکارہ دنانیر مبین کو سوشل میڈیا صارفین نے خبردار کیا ہے کہ وہ احد رضا میر سے شادی کرنے سے اجتناب کریں۔حال ہی میں دنانیر مبین اور احد رضا میر کی امریکہ میں ایک فیملی شادی کی تقریب میں شرکت نے افواہوں کو مزید ہوا دی۔دنانیر کے مداحوں نے اس بڑھتی ہوئی قربت پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ احد رضا میر کی پہلی شادی نہیں چل سکی اور دوسری کا کیا پتا۔ ایک صارف نے تو واضح طور پر دنانیر کو نصیحت کی کہ وہ احد رضا میر سے دور رہیں، کیونکہ یہ شخص شادی کے بعد بھی طلاق دے سکتا ہے۔ایک صارف نے دنانیر کو مشورہ دیا کہ شادی کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کریں، کیونکہ محبت میں گرفتار ہوکر کوئی قدم نہ اٹھائیں جو بعد میں پچھتانے کا باعث بنے۔کئی مداحوں نے سجل سے طلاق کے بعد رمشا خان سے ڈیٹنگ اور احد کی نجی زندگی کا حوالہ دیتے ہوئے دنانیر کو محتاط رہنے کا مشورہ دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی