i شوبز

دو قریبی افراد سفر کے دوران کھوئے، اب ہر فلائٹ سے پہلے ڈر لگتا ہے، ندا یاسرتازترین

July 16, 2025

اداکارہ و ٹی وی میزبان ندا یاسر نے بتایا کہ بیرونِ ملک سفر کے دوران ان کی اور شوہر یاسر نواز کی والداں کا انتقال ہوا، جس نے ان کے اور بچوں کے دلوں میں ایک خوف پیدا کر دیا ہے۔ ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے بتایا کہ انہیں بیرونِ ملک سفر کرنے کا بے حد شوق ہے اور وہ سال میں کم از کم تین بار بیرونِ ملک جانے کا پروگرام بناتی ہیں۔ ندا یاسر نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ان کی اور یاسر نواز دونوں کی والداں کا انتقال اس وقت ہوا تھا جب وہ دونوں بیرونِ ملک سفر پر تھے اور وہ فورا فلائٹ نہیں ملنے کی وجہ سے اپنی والداہ کی تدفین میں بھی شرکت نہیں کر سکے تھے۔میزبان کے مطابق ان کی والدہ کا انتقال کووڈ کے فورا بعد ہوا تھا، اس وقت وہ مالدیپ میں تھیں، لیکن کورونا کی پابندیوں کے باعث انہیں فوری فلائٹ نہیں مل سکی، جب کہ یاسر کی والدہ کا انتقال اس وقت ہوا جب وہ ناروے پہنچے ہی تھے، اس لیے ان کی فوری واپسی ممکن نہ ہو سکی۔ انہوں نے کہا کہ ان پے درپے واقعات نے ہمارے دلوں میں ایک خوف بٹھا دیا تھا، لیکن اب ہم کافی حد تک ٹھیک ہو چکے ہیں، البتہ کہیں بھی جاتے وقت دل میں یہ خوف موجود رہتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی