معروف اداکار و میزبان فیضان شیخ نے کہا ہے کہ فنکار اتنے حساس ہوتے ہیں کہ وہ اپنے حق کے پیسے بھی ڈر ڈر کے مانگ رہے ہوتے ہیں اور زیادہ تر اداکار اس لیے بھی اپنے پیسے مانگنے سے کتراتے ہیں کہ انہیں ڈر لگا رہتا ہے کہ کہیں دوبارہ انہیں کام ہی نہ ملے۔فیضان شیخ نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ پروگرام کے دوران معاوضے سے متعلق پوچھے گئے سوال پر اداکار کا کہنا تھا کہ بہت سارے اداکاروں نے معاوضہ نہ ملنے کی شکایات کیں اور متعدد اداکاروں نے بتایا کہ ان کے لاکھوں روپے پھنسے ہوئے ہیں لیکن اس باوجود وہ پروڈکشن ہائوس اور ٹی وی چینل کا نام نہیں لے رہے، وہ ان کی عزت رکھ رہے ہیں۔فیضان شیخ کا مزید کہنا تھا کہ بعض اداکار اپنا معاوضہ اس لیے بھی نہیں مانگتے کہ انہیں ڈر لگا رہتا ہے کہ انہیں کہیں دوبارہ کام ہی نہ دیا جائے، وہ کام نہ ملنے کی وجہ سے بھی اپنے پیسے نہیں مانگتے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی