i شوبز

دوسری شادی پر عمران اشرف کی لب کشائیتازترین

July 09, 2025

معروف اداکار، اسکرین رائٹر و میزبان عمران اشرف نے اپنی دوسری شادی پر لب کشائی کی ہے۔حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں اداکار نے اپنی شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر کھل کر بات کی۔دورانِ پروگرام حاضرین میں شریک ایک مداح نے اداکار سے پوچھا کہ آپ دوسری شادی کب کر رہے ہیں کیونکہ ہم آپ کو زندگی میں خوش دیکھنا چاہتے ہیں اور ہمیں یوں لگتا ہے کہ آپ کی زندگی میں کچھ ادھورا پن ہے۔مداح کے سوال کا جواب دیتے ہوئے اداکار نے کہا کہ میں اپنی زندگی میں یوں ہی خوش ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ سب اللہ کے فیصلے ہیں، یہ تب ہوگا جب وہ چاہے گا، لیکن آپ مجھ سے زیادہ میرے بیٹے کے لیے دعا کریں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی