سینئر اداکار علی طاہر نے انکشاف کیا ہے کہ معروف اداکارہ در فشاں سلیم فٹ رہنے کے لیے ایک طرف بھرپور ڈائٹ کرتی ہیں تو دوسری طرف میٹھی غذائیں بھی شوق سے کھاتی ہیں۔ ایک ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں اداکار بتایا کہ اگر ہمایوں سعید اداکار نہ ہوتے تو کامیاب کاروباری شخص ہوتے ہیں، ویسے وہ ابھی بھی بزنس مین ہی ہیں۔ایک سوال کے جواب میں علی طاہر نے کہا کہ عائشہ عمر اور دنانیر مبین حقیقی معنوں میں سوشل میڈیا اسٹار شوبز شخصیات ہیں۔ علی طاہر نے کہا کہ وہ اداکار جو شوٹنگ سیٹ پر تاخیر سے آتے ہیں، وہ کبھی بھی اچھے نہیں ہو سکتے۔علی طاہر نے بتایا کہ درفشاں سلیم بھی ڈائٹ غذا کھاتی ہیں، ان کے لیے خصوصی غذا آتی ہے لیکن جیسے ہی انہیں کوئی میٹھی غذا نظر آئے گی وہ ڈائٹ کو بھلا کر کھانا شروع ہوجائیں گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی