معروف اداکارہ درفشاں سلیم نے ساتھی فنکار بلال عباس کے ہمراہ تعلقات اور نکاح سے متعلق افواہوں پر خاموشی توڑ دی۔حال ہی میں ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ آپ کو اپنے ساتھی فنکار کے ساتھ آسودہ ہونا ضروری ہے بالخصوص جب آپ رومانوی ڈرامہ کر رہے ہوں تو یہ ضروری ہے کہ آپ دونوں ایک ساتھ مطمئن ہوں تاکہ اسکرین پر آپ کی کیمسٹری دکھائی دے۔ میرا اور بلال عباس کا تعلق ایسا ہی تھا، جس کی وجہ سے ہماری آن اسکرین جوڑی پہلے دن سے لوگوں کو پسند آئی۔ در فشاں سلیم نے کہا کہ میں نے ایسی افواہوں کو نظر انداز کرکے اپنے ردعمل کا اظہار کیا کیونکہ یہ صرف افواہیں ہی تھی جبکہ شادی بیاہ یہ بہت نجی معاملات ہیں لیکن یہ بھی لوگ تصاویر شیئر کرکے اس وقت بتاتے ہیں جب ایسا کچھ ہوتا ہے، کوئی کیوں اسے لمبے عرصے تک خفیہ رکھے گا؟
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی