بالی ووڈ اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ نے ساوتھ فلموں کیلئے کاسٹنگ کائوچ سے متعلق اپنا تجربہ بیان کردیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فاطمہ ثنا شیخ نے کاسٹنگ کائوچ سے متعلق اپنے تجربے کے ساتھ انڈسٹری میں ایجنٹوں اور پروڈیوسرز کے غیر مناسب رویے پر بات کی۔33 سالہ اداکارہ نے ساوتھ فلموں کے ایک ایجنٹ کی گفتگو بتائی کہ جس میں ان نے استفسار کیا کہ تم سب کچھ کروں گی، ٹھیک ہے؟انہوں نے کہا کہ ایجنٹ کی اس طرح کی بار بار کی گفتگو کی، جس نے مجھے بے چین کردیا، جس پر میں نے جواب دیا کہ میں کردار کیلئے سخت محنت کروں گی، جو ضروری ہوگا وہ کروں گی۔اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ نے مزید کہا کہ میرے جواب کے باوجود وہ بار بار ایک ہی تقاضا کرتا رہا۔ان کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ حیدرآباد کا ہے، میں سائوتھ انڈسٹری میں کام حاصل کرنے کیلئے پر امید تھی، اس دوران ایجنٹ نے مجھ پر واضح کیا کہ ملاقات میں پروڈیوسر اس پر کھل کر بات کریں گے۔ اداکارہ نے اعتراف کیا کہ فلم انڈسٹری میں ہر کوئی اس طرح کا رویہ نہیں رکھتا، بدقسمتی سے کچھ تجربات افسوسناک ہوتے ہیں، بعض فنکاروں نے جو کچھ برداشت کیا اس کی کہانیاں سن کر دل دہل جاتا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی