i شوبز

فہد مصطفی کے پرانے ڈرامے کی ویڈیو دیکھ کر لوگ حیرانتازترین

July 08, 2025

اداکار، ٹی وی میزبان اور پروڈیوسر فہد مصطفی کے پرانے ڈرامے کی ویڈیو دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے۔فہد مصطفی نے بطور چائلڈ آرٹسٹ سندھی ڈراموں میں بھی کام کیا ہے۔حال ہی میں ان کے ایک پرانے ڈرامے باک کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں ان کے والد صلاح الدین تنیو بھی موجود ہیں۔اس وقت فہد مصطفی کم عمر تھے، سوشل میڈیا صارفین انہیں بچپن کے روپ میں دیکھ کر حیران رہ گئے اور ویڈیو پر ملے جلے ردعمل کا اظہار بھی کر رہے ہیں۔کچھ صارفین نے سوال کیا کہ اداکار کی رنگت اتنی صاف کیسے ہو گئی، جب کہ دیگر نے لکھا کہ اصل اہمیت اداکاری کی صلاحیتوں کو دی جانی چاہیے، رنگت کوئی معنی نہیں رکھتی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی