i شوبز

فہد مصطفی نے ندا یاسر کے شو میں شرکت نہ کرنے کی دلچسپ وجہ بتا دیتازترین

May 02, 2025

معروف اداکار و میزبان فہد مصطفی نے مارننگ شو کی میزبان ندا یاسر کے پروگرام میں شرکت نہ کرنے کی دلچسپ وجہ بتا دی۔ پی ایس ایل سیزن کے دوران ایک ٹی وی چینل کے پروگرام میں فہد سے میزبان وسیم بادامی نے پوچھاکیا آپ ندا یاسر کے شو میں اس لیے نہیں جاتے کیونکہ آپ صبح دیر سے اٹھتے ہیں جس پر فہد نے مسکراتے ہوئے کہا کہ زندگی میں اتنے مارننگ شوز کر لیے ہیں کہ اب صبح اٹھنے کی ہمت نہیں۔ اب میں صرف رات کے شوز ہی کرتا ہوں۔جب وسیم نے پوچھا کہ اگر ندا کا شو ریکارڈڈ ہو تب جس پر فہد نے کہا نہیں، تب بھی نہیں جائوں گا میں نے اپنے حصے کے مارننگ شوز مکمل کر لیے ہیں۔ادھر ندا یاسر نے کچھ عرصہ قبل اس معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایسا نہیں کہ ہم نے فہد کو بلایا نہیں، بلکہ کچھ فیملی ایشوز ہیں دشمنی والی کوئی بات نہیں۔ واضح رہے فہد مصطفی کے بڑے بھائی کی شادی ندا یاسر کی نند سے ہوئی تھی، لیکن شادی ناکام رہی اور طلاق پر ختم ہوئی۔ اسی لیے دونوں خاندانوں میں دوری ہے، اور فہد آج تک ندا کے شو میں مہمان نہیں بنے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی