اداکار فیروز خان نے دوسری اہلیہ سے متعلق متنازع انسٹاگرام اسٹوری کے بعد دعوی کیا کہ ان کا اکائونٹ ہیک ہوگیا تھا۔گزشتہ روز فیروز خان نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر ایک متنازع اسٹوری شیئر کی، جس میں انہوں نے اپنی دوسری اہلیہ ڈاکٹر زینب کو ٹیگ کرتے ہوئے سنجیدہ نوعیت کے الزامات عائد کیے۔یہ اسٹوری بعد میں ڈیلیٹ کردی گئی، تاہم اس کے اسکرین شاٹس تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئے تاہم بعد ازاں فیروز خان نے اپنے اسی اکائونٹ سے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ان کا اکائونٹ ہیک کرلیا گیا تھا۔اس وضاحت کے باوجود سوشل میڈیا پر بحث کا سلسلہ جاری ہے اور مداح یہ جاننے کے لیے بیچین ہیں کہ آیا یہ معاملہ واقعی ہیکنگ کا ہے یا کچھ اور۔فی الحال اس معاملے پر ڈاکٹر زینب کی جانب سے کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی