اداکار فیروز خان نے خود پر تنقید کرنے والی اداکارائوں سے متعلق کہا ہے کہ اللہ ان لوگوں کو ہدایت دے۔حال ہی میں فیروز خان حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران خود کو تنقید کا نشانہ بنانے والی اداکارائوں سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا۔انٹرویو میں فیروز خان نے کہا کہ جب انسان غلط نہیں ہوتا تو اس کو کسی سے ڈرنے کی ضرورت نہیں، ان سارے حالات میں، میں نے یہ چیز دیکھی کہ رزق دینے والا اللہ ہے، مجھ پر تنقید کرنے والوں کے بارے میں سوچتا ہوں کہ اللہ انہیں ہدایت دے، آج یہ غلطی کررہے ہیں لیکن کبھی نا کبھی انہیں سمجھ آئے گی۔ فیروز خان نے کہا کہ وہ اپنے آس پاس برائی رکھنے والے لوگوں کو نظر انداز کرنا چاہتے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی