سینئر اداکار فیصل رحمن کو شرٹ کے بغیر اپنی تصویر اور ویڈیو شیئر کرنا مہنگا پڑ گیا، سوشل میڈیا پر دلچسپ اور طنزیہ تبصروں کاسلسلہ جاری ہے۔اداکار نے حال ہی میں انسٹاگرام پر اپنی ایک شرٹ لیس تصویر اور ویڈیو شیئر کی، جو چار ماہ پرانے شوٹ کی ہیں۔شیئر کی گئی ویڈیو میں اداکار کو فوٹو شوٹ کے دوران کیمرے کے سامنے بغیر شرٹ کے، صرف جینز کی پینٹ میں دیکھا جا سکتا ہے۔انہوں نے تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ میرے عزیز ہم وطنو! سانپ بننے میں کچھ ہی گھنٹے باقی رہ گئے ہیں۔اداکار کی جانب سے شیئر کی گئی یہ شرٹ لیس ویڈیو اور تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس پر صارفین کی جانب سے دلچسپ اور تنقیدی تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔ایک صارف نے اداکار کی ذہنی صحت پر سوال اٹھاتے ہوئے لکھا کہ وہ انہیں کافی عرصے سے دیکھ رہے ہیں اور مشورہ دیا کہ مہربانی کرکے آپ کسی اچھے معالج سے اپنا علاج کروائیں۔کچھ صارفین نے اداکار کی جسمانی صحت پر بھی سوالات اٹھائے اور لکھا کہ انہیں گلوکوز کی ضرورت ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی