i شوبز

فلم شوٹنگ سے قبل جنات نے دھکا دے کر زخمی کردیا تھا، ثمینہ پیرزادہتازترین

June 20, 2025

سینئر اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے انکشاف کیا ہے کہ فلم دیمک کی شوٹنگ سے قبل جنات نے انہیں دھکا دے کر زخمی کردیا تھا۔ فلم دیمک میں ثمینہ پیرزادہ نے ایک ایسی خاتون کے روپ میں دکھایا گیا تھا، جن پر مبینہ طور پر جنات کا سایہ ہوتا ہے۔ حال ہی میں ایک پروگرام کے دوران ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ دیمک کی شوٹنگ سے قبل ہی وہ گھر میں ہی تھیں کہ اچانک ان پر ان دیکھی طاقت یعنی جنات نے حملہ کردیا۔انہوں نے بتایا کہ انہوں نے گھر کے پچھلے گارڈن میں رات کو بند لائٹ دیکھی تو کسی کو آواز دینے کے بجائے وہ خود لائٹ چلانے گئیں، جہاں ان کے ساتھ ناخوشگوار واقعہ پیش آیا۔اداکارہ کے مطابق وہ لائٹ چلانے کے بعد واپس آ رہی تھیں کہ اچانک پیچھے سے کسی نے انہیں زوردار دھکا دیا اور وہ کافی دور جاکر گریں۔ان کا کہنا تھا کہ دور جاکر گرنے سے انہیں شدید چوٹیں لگیں، ان کے گھٹنے چھیل گئے، انہیں کمر، ہاتھ اور چہرے پر بھی چوٹیں لگیں۔انہوں نے مسکراتے ہوئے بتایا کہ انہیں جنات پر بنائی جانے والی فلم کی شوٹنگ سے قبل جنات نے آکر دھکا دیا اور کہا کہ ہم دیکھتے آپ کیسے ہمارے اوپر بننے والی فلم میں کام کرتی ہیں؟

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی