پاکستان پر بھارت کے بزدلانہ حملے کے ردعمل میں نامور پاکستانی فنکاروں نے ہم آواز ہوکر بھارت کو سخت پیغام دیدیا۔ اداکارہ ہانیہ عامر نے پاکستان پر بھارتی حملے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے معصوم لوگوں کی نشانہ بنانے کی شدید مذمت کی اور بھارت کی اس کارروائی کو شرمناک اور ان کی بزدلی قرار دیا۔ اداکارہ ماہرہ خان نے بھارت کی جانب سے پاکستان پر حالیہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے بزدلانہ اقدام قرار دیا۔ ماہرہ کا کہنا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں قوم کے ساتھ کھڑے ہیں۔اداکار بلال عباس خان نے معصوم جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے بھارت کے بزدلانہ اور ذلت آمیز اقدامات کی شدید مذمت کی ہے۔ ماورا حسین نے پاکستان پر بھارت کے حالیہ بزدلانہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے معصوم جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کیا۔ فرحان سعید نے پاکستان کی آزادی اور بھارت سے علیحدگی پر اظہار تشکر کرتے ہوئے قائداعظم کا شکریہ ادا کیا اور بھارتی اقدام کی شدید مذمت کی۔اداکارہ عروہ حسین نے کہا کہ یہ جنگ نہیں ہے بلکہ ایک پڑوسی کی انا کا برتائو ہے جو ایک بات کو ثابت کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔منیب بٹ نے بھارت کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے دنیا کو یاد دلایا کہ پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے اور اس عزم کا اظہار کیا کہ پڑوسی ملک کے اس بزدلانہ حملے کو فراموش نہیں کیا جائے گا۔
اداکار اسامہ خان نے کشیدگی پر شدید مایوسی کا اظہار کیا۔اداکارہ مریم نفیس نے بھا کہاتعجب ہے کہ آپ کو لگتا ہے ہم آپ کا پروپگنڈہ نہیں سمجھتے، ہنسی آتی ہے اس بات پر کہ آپ ہمیں کمزور سمجھتے ہیں، خدا عقل و فہم دے۔اداکارہ منال خان نے بھارتی حملے میں شہید پاکستانی بچے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ بہنے والا پہلا خون ایک بچے کا تھا، مبارک ہو بھارت، آپ آخرکار اسرائیل بننے کی راہ پر ہیں۔اداکارہ ایمن خان نے لکھا کہ اپنے وطن کیلئے دعاگو ہوں، پاکستان زندہ باد، اللہ ہمارے ملک اور عوام کو محفوظ رکھے، آمین۔اداکارہ امر خان نے لکھا ہم سب ایک قوم ہیں، پاکستان کی مسلح افواج کو بہادری اور ملک کی حفاظت کو یقینی بنانے پر سلام، پاکستان زندہ باد۔اداکارہ زارا نور عباس نے لکھا اس دھرتی کی بیٹی کے طور پر میں اپنے ملک کے ساتھ کھڑی ہوں اور امن کیلئے دعاگو ہوں۔اداکارہ سبینہ فاروق نے لکھا کہ یہ افسوسناک ہے معصوم لوگوں کو مرتے ہوئے دیکھیں اور اسے مودی کا جشن کہیں؟ اندھیرے میں لوگوں کو مارنا صریح ظلم ہے۔اداکارہ حنا الطاف نے لکھا کہ شہری علاقوں کو نشانہ بنایا گیا، یہ ایک تکلیف دہ یاد دہانی ہے جس کی قیمت معصوم جانوں کو برداشت کرنی پڑ رہی ہے۔اداکارہ کبری خان نے لکھا کہ میں ایک بچے کی موت پر بھارت کے لوگوں کو جشن مناتے دیکھ رہی ہوں، اس سے میرا دل ٹوٹ رہا ہے ہم اپنی فوج پر اعتماد کرتے ہیں اور ہمیں آپ پر فخر ہے۔اداکار فہد مصطفی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا 'اللہ اکبر، پاکستان زندہ باد۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی