گلوکارہ آئمہ بیگ اور ان کے شوہر زین احمد کے درمیان علیحدگی کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش میں ہیں۔آئمہ بیگ کے شوہر زین احمد نے گلوکارہ کو انسٹاگرام پر ان فالو کر دیا ہے اور ان کے انسٹاگرام اکائونٹ سے شادی سے متعلق پوسٹ بھی ڈیلیٹ کر دی گئی ہے۔تاہم گلوکارہ نے ابھی تک زین احمد کو فالو کیا ہوا ہے اور ان کے اکائونٹ پر شادی کی پوسٹ بھی بدستور موجود ہے۔ دوسری جانب دونوں میں سے کسی نے بھی اس خبر کی تصدیق یا تردید نہیں کی، تاہم زین احمد کی جانب سے گلوکارہ کو ان فالو کرنے کے بعد مداحوں میں چہ مگوئیاں شروع ہوگئی ہیں۔ واضح رہے آئمہ بیگ نے دو ماہ قبل 6 اگست کو اپنے دوست زین احمد سے شادی کی تصدیق کی تھی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی