گلوکار حسن رحیم کی بارات اور ولیمے کے امتزاج پر مبنی تقریب شالیمہ کی خوبصورت ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔رواں ہفتے کے آغاز میں حسن رحیم کی شادی کی ویڈیوز بہت زیادہ وائرل ہوئیں، لیکن ان کو دیکھ کر صارفین کی اکثریت کو یہی شک ہوا کہ اس بار بھی گلوکار اپنی شادی کا ڈراما رچا رہے ہیں، کیونکہ وہ پہلے بھی اپنی شادی سے متعلق مذاق کر چکے تھے۔اسی لیے اس بار بھی سب کو یہی لگا کہ شاید حسن رحیم پھر سے مذاق کر رہے ہیں، لیکن جب ان کی شادی میں معروف شخصیات کی شرکت کی تصویر بھی وائرل ہوئی تو سب کو یقین آگیا کہ گلوکار کی حقیقت میں شادی ہو گئی ہے۔حال ہی میں ان کی بارات اور ولیمے کے امتزاج پر مبنی ایک تقریب یعنی شالیمہ ہوئی، جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وائرل ہو رہی ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی