i شوبز

حاملہ نہیں افواہیں پھیلانا بند کی جائیں' ماورا حسینتازترین

September 01, 2025

اداکارہ ماورا حسین نے اپنے حاملہ ہونے کی افواہوں پر خاموشی توڑتے ہوئے وضاحت کردی۔اداکارہ نے حال ہی میں ایک تقریب میں شرکت کی، اس دوران ان کی کئی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ماورا حسین نے انسٹاگرام پر اسی تقریب میں شرکت کے دوران پہنے گئے لباس میں اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے حمل سے متعلق چہ مگوئیاں کرنے والے سوشل میڈیا پیجز کو نفی میں جواب دیا اور واضح کیا کہ وہ حاملہ نہیں ہیں اور ایسی افواہیں پھیلانا بند کی جائیں۔انہوں نے تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ وہ اس وقت شوہر سے حد سے زیادہ محبت والے دور میں ہیں اور چاہتی ہیں کہ سب لوگ انہیں ان لمحات کا لطف اٹھانے دیں۔اداکارہ نے انسٹا اسٹوریز میں بھی درخواست کی کہ مزید ایسی افواہیں نہ پھیلائی جائیں۔ واضح رہے ماورا حسین اور امیر گیلانی رواں سال فروری 2025 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی