i شوبز

حمیرا اور عائشہ کی تنہا موت پر دل گرفتہ ہوں، معلوم نہیں میری موت کیسی ہوگی، فردوس جمالتازترین

July 14, 2025

سینئر اداکار فردوس جمال نے اداکارہ حمیرا اصغر اور عائشہ خان کی تنہائی میں ہوئی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعات انسان کو اپنی آخری گھڑی کے بارے میں سوچنے پر مجبور کر دیتے ہیں۔ ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے اداکارہ و ماڈل حمیرا اصغر اور اداکارہ عائشہ خان کی المناک موت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کی موت کی خبر سن کر دل بہت غمزدہ ہو گیا تھا، خاص طور پر یہ جان کر کہ ان کے آخری وقت میں کوئی ان کے پاس موجود نہ تھا۔فردوس جمال کا کہنا تھا کہ جس انداز میں یہ واقعات پیش آئے وہ افسوسناک ہے، ان واقعات نے دل کو بے چین کر دیا ہے اور دل میں یہی خیال آ رہا ہے کہ معلوم نہیں جب ان کی موت ہوگی تو ان کے پاس کوئی ہوگا یا نہیں۔ان کے مطابق، جب تک انسان دوسروں کو فائدہ پہنچاتا ہے، تب تک اس کی قدر کی جاتی ہے، لیکن جیسے ہی وہ فائدہ دینا بند کر دے، اس کی اہمیت بھی ختم ہو جاتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی