i شوبز

حمیرا اصغر اور عائشہ خان کے لیے دعائے مغفرت میں شوبز شخصیات کی شرکتتازترین

July 15, 2025

اداکارہ حمیرا اصغر اور عائشہ خان کی المناک موت کے بعد شوبز شخصیات نے ان کے لیے دعائے مغفرت کا اہتمام کیا۔حال ہی میں شوبز سے وابستہ شخصیات کی جانب سے اداکارہ عائشہ خان اور اداکارہ و ماڈل حمیرا اصغر کے لیے دعائے مغفرت کا اہتمام کیا گیا جس میں حنا خواجہ بیات، عمیر رانا، نادیہ حسین سمیت کئی مشہور فنکاروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر حنا خواجہ بیات نے عہد کیا کہ آئندہ شوبز سے وابستہ افراد ایک دوسرے کا زیادہ خیال رکھیں گے اور مشکل وقت میں ایک دوسرے کی مدد کریں گے۔اختتام پر حنا خواجہ بیات نے دونوں اداکارائوں کی مغفرت کی دعا کرتے ہوئے سب کی عافیت اور سکون کے لیے بھی دعا کی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی