i شوبز

حمیرا اصغر کے فلیٹ سے پولیس کو نئے ثبوت مل گئےتازترین

July 22, 2025

ماڈل و اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش ملنے کے معاملے کی تفتیش جاری ہے حمیرا کے فلیٹ میں تین سے چار جگہ پر مٹی کے برتن میں سفید پائوڈر رکھا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے سفید پاڈر کیمیکل تجزیے کے لیے لیبارٹری بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے، بظاہر اتنی جگہوں پر سفید پاڈر رکھنے کی کوئی وجہ سامنے نہیں ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر سفید پائوڈر کی وجہ سے لاش کی بدبو نہ پھیلی ہو، کیمیکل تجزیے کے بعد ہی معلوم ہوسکے گا کہ سفید پائوڈر کیا ہے؟ پولیس اب تک اس بات کی کھوج میں ہے کہ لاش کی بدبو کیوں نہیں پھیلی؟ اداکارہ کے کپڑے بھی فلیٹ سے لے کر کیمیکل تجزیے کے لیے بھیجے جائیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی