i شوبز

حمیرا اصغر کی لاش کتنی پرانی تھی؟ ابتدائی پوسٹمارٹم رپورٹ میں تعین ہوگیاتازترین

July 11, 2025

کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6 کے فلیٹ سے مردہ حالت میں ملنے والی اداکارہ حمیرا اصغر کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظر عام پر آگئی۔پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق اداکارہ کی لاش 8 سے 10 ماہ پرانی نکلی، اداکارہ کے جسم کی کوئی ہڈی ٹوٹی ہوئی نہیں پائی گئی ہے۔پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق اداکارہ کے بال اور شرٹ کے ٹکڑے کیمیائی معائنے کے لیے بھیجے گئے ہیں جبکہ نچلے حصے کا گوشت مکمل طور پر ختم ہوچکا تھا۔رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ لاش ڈی کمپوز کے بالکل آخری اسٹیج پر تھی، لاش میں تھوڑے کیڑے پڑ چکے تھے۔رپورٹ کے مطابق فزیکل مائنس سے زیادتی کا پتہ لگانا مشکل ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی